4 دسمبر، 2017، 10:33 AM

بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینا ناقابل قبول

بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینا ناقابل قبول

فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئےکہاہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینا ناقابل قبول ہے امریکہ کے اس فیصلے سے خطے میں امن کی کوششوں کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کایا ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئےکہاہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینا ناقابل قبول ہے امریکہ کے اس فیصلے سے خطے میں امن کی کوششوں کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔اطلاعات کے مطابق محمود عباس کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ کے طور پر قبول کرنا یا بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کے حوالے سے کوئی قدم  اٹھانے سے خطے میں امن کے لیے خطرات بڑھ جائیں گے۔
واضح  رہے کہ امریکی حکام نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے یروشلم کو اسرائیل کے دارالخلافہ کے طور پر قبول کرسکتے ہیں جس سے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے ان کے ممکنہ فیصلے کی تاخیر کا اثر زائل ہوگا۔ با خبـر ذرائع‏ کے مطابق امریکہ کو اس سلسلے میں سعودی عرب کی حمایت بھی حاصل ہے سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے اور خطے میں معاویہ اور یزید کا کردار ادا کررہا ہے۔

News ID 1877109

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha